ابنا: عراقي صدر جلال طالباني اور وزيراعظم نوري مالکي نے اپني ملاقات کے دوران عراق کي موجودہ سياسي مشکلات کا جائزہ ليا اور قومي افہام و تفہيم کے ذريعے ملک کے موجودہ بحران کا حل تلاش کرنے پر زور ديا- جلال طالباني اور نوري مالکي نے تمام گروہوں سے کہا کہ وہ ملک کے آئين کي پاسداري کريں اور ملک کي تعمير نو کے لئےکئے گئے سمجھوتے پر عمل کريں -
عراقي صدر کے دفتر سے اسي سلسلے ميں ايک بيان جاري کيا گيا ہے جس ميں کہا گيا ہے کہ ملک کےصدر اور وزير اعظم نے موجودہ چيلنجوں کا مقابلہ کرنے اور قومي سطح پر بات چيت کے لئے مناسب ماحول پيد کرنے کےعزم کا اعلان کيا ہے .......
/169